بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے نامور بھارتی کرکٹر نے انتہا پسند جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کرکٹر کی نریند مودی کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان ان کی اہلیہ ریوابا جڈیجہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پیغام دے کرکیا۔
ریوابا جڈیجہ نے ایکس پر شوہر اور ان کے پارٹی ممبر شپ کارڈ کی تصاویر شیئر کیں۔
یاد رہے کہ رویندر جڈیجہ کی اہلیہ ریوابا جڈیجہ نے 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ 2022 میں جام نگر شمالی حلقہ سے گجرات اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھی، وہ اس حلقے سے 50 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئی تھیں۔
🪷 #SadasyataAbhiyaan2024 pic.twitter.com/he0QhsimNK
— Rivaba Ravindrasinh Jadeja (@Rivaba4BJP) September 2, 2024
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ریویندر جڈیجہ کے والد اور ہمشیرہ بی جے پی کی سخت مخالف ہیں، وہ بی جے پی کی سخت حریف کانگرنس کے حامی ہیں، انہوں نے کانگریش کے لیے الیکشن مہم بھی چلائی تھی۔
تاہم ریوابا جڈیجہ کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر رویندر جڈیجہ دو لوگ نہیں بلکہ ایک ہی ہیں۔ ’ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی پیروی کرتے ہیں۔‘