پاکستان نے 3 مالیاتی اداروں سے ایک ارب 75 کروڑ ڈالر بطور قرض مانگ لیے

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خزانہ نے 3 اہم مالیاتی اداروں اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسلامی ترقیاتی بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو مجموعی طور پر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی فراہمی کی درخواست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس جون تک ملکی قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب روپے رہا، وزرات خزانہ

حکومتی ذرائع کے مطابق ان قرضوں سے ضروری اشیا کی خریداری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ مجموعی طور پر اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے اہم اشیا کی خریداری کے لیے 40 کروڑ ڈالر مانگے جا رہے ہیں جبکہ پروجیکٹ فنانسنگ کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک  سے 35 ڈالر کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے بیسک انفرااسٹرکچر) بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر کے قرض کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

اس قرض کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

ذرائع نے بتایا کہ یہ قرضے طویل مدتی ادائیگی کی مدت اور تقریباً 5 فیصد کی شرح سود کے ساتھ آنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیے: بجلی کے بلوں پر سبسڈی عارضی، آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے، عظمیٰ بخاری

اس قرضے کی وصولی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے نئے قرضے کے حصول کی غرض سے مقرر کردہ اہم مالیاتی شرائط کو پورا کرنے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج تاخیر سے دوچار کیوں؟

ذرائع نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ کو کمرشل بینکوں سے زیادہ سود پر قرض لینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

دریں اثنا تعطل کے شکار تیل کے قرضے کے حصول کے لیے سعودی عرب سے بات چیت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟