190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی ہونے تک محفوظ

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی ہونے تک محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔ ’گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آج سنانے کا کہا گیا تھا، تاہم اب ریفرنس کے حتمی ہونے تک محفوظ کرلیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا پیش ہوئے، جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے پیروی کی۔

وکلا صفائی نے ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پر جرح کی، اور مزید جرح 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ٹرائل چل رہا ہے، جبکہ نئے توشہ خانہ کیس میں بھی ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے، اور تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp