عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں احتساب عدالت کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

دوران سماعت 9 مئی مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بشریٰ بی بی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے۔

پولیس نے راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر بشریٰ بی بی کو 12 مقدمات میں نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور ان کے خلاف مختلف کیسز چل رہے ہیں، جبکہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید کاٹ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں