حقیقی زندگی میں ڈراموں سے زیادہ معصوم ہوں، اداکارہ امر خان

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ و مصنفہ امر خان کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامے کے کرداروں میں جتنی معصوم نظر آتی ہیں، حقیقی زندگی میں اس سے بھی زیادہ معصوم ہیں۔

امر خان نجی ٹی وی کے ایک شو ’گپ شب‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے دلِ نادان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ ہر کوئی ان سے ایک ہی سوال کرتا نظر آتا ہے کہ کیا آپ حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی عاجز اور معصوم ہیں جتنا ڈرامے کے کردار میں نظر آتی ہیں

مزید پڑھیں: کیا عامر خان تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کے طور پر ان کا کام ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار ادا کریں لیکن حقیقی زندگی میں ڈرامے میں نظر آنے والے کردار سے بھی زیادہ معصوم ہیں۔

سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں کوئی برائی نہیں ہے، آج کل کے دور میں سوشل میڈیا مداح بنانے اور پیسے کمانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے لیکن اب لوگ باتھ روم جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر سیلفی لگاتے ہیں اور صرف باتھ روم کے کموڈ پر بیٹھنے کی سیلفی شیئر نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ڈرامے بھارت میں بھی مقبول، سارہ خان نے دونوں ممالک کو کیا پیغام دیا؟

امر خان نے بتایا کہ جب وہ ڈراموں میں ایک جیسے کردار ادا کرنے کے بعد تھک جاتی ہیں، تب وہ لکھنے کا کام کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ اداکار شارخ خان بہت پسند ہیں اور اگر انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو وہ راج کمار راؤ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کل یہ ٹرینڈ بھی چل پڑا ہے کہ مرد ٹک ٹاکرز اداکاراؤں کے قریب آتے ہیں اور ٹک ٹاک بنانے کی فرمائش کرتے ہیں، جس پر بھارتی گانے لگا کر ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp