کیا عامر خان تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے تیسری بار شادی کرنے کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی، جب ان سے پوچھا گیا کہ اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کسی نہ کسی کی صحبت میں رہنا پسند ہے لیکن اب میں 59 سال کا ہو چکا ہوں، دوبارہ کہاں شادی کروں گا، مشکل لگا رہا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران ان کی ساتھی اداکارہ ریا چکرورتی نے رائے مانگی کہ کیا انہیں شادی کرنی چاہیے؟ جس پر عامر خان نے کہا کہ ان کی زندگی میں اس وقت بہت سارے رشتے ہیں، انہوں نے اپنے خاندان، اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرلیا ہے، اور صرف ان لوگوں کے ساتھ رہ کر بہت خوش ہوں جو ان کے قریب ہیں۔

مزید پڑھیں: ’اب میں فلمیں چھوڑنا چاہتا ہوں‘، اداکار عامر خان کیا ارادے رکھتے ہیں؟

عامر خان نے کہا کہ وہ ایک بہتر انسان بننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ تنہائی پسند نہیں ہیں اور ان کو اکیلے رہنا پسند نہیں، اس لیے صحبت کے لیے ایک ساتھی کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں کے بہت نزدیک ہوں اور ہم اب بھی ایک خاندان کی طرح محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ میری پہلے ہی 2 ناکام شادیاں ہو چکی ہیں، اس لیے ان سے شادی کے بارے میں مشورہ نہ ہی لیا جائے تو بہتر رہے گا۔

واضح رہے کہ خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 سے 2002 تک کی تھی۔ جوڑے کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا جنید، اور ایک بیٹی جس کا نام ایرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سال سے ناکام فلمیں دینے کے بعد عامر خان نے نئی حکمت عملی بنالی

اس کے بعد انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، دونوں 2011 میں سروگیٹ ماں کے ذریعے ایک بچے، آزاد کے والدین بنے۔ انہوں نے شادی کے 15 سال بعد، جون 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!