ملک کے کن شہروں میں پراپرٹی کی مالیت بڑھنے کا امکان ہے؟

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں ماہ کے دوران 40 سے زائد شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاکہ انہیں منصفانہ مارکیٹ ویلیو کے برابر لایا جا سکے۔

ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹیز کی نئی ویلیوایشن ٹیبل ستمبر 2024 میں جاری کی جائیں گی۔ اس سے قبل ایف بی آر نے 13 ستمبر 2022 کو ویلیوایشن ٹیبل جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں پراپرٹی ٹیکسز پر کتنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے؟

ایف بی آر نے شہروں کے مختلف حصوں کے محل وقوع اور منصفانہ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے 40 سے زائد شہروں میں نظرثانی کی تجویز دی ہے۔

جن شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے ان میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن