مہنگائی میں کمی چوتھے ہفتے بھی جاری رہی، ادارہ شماریات پاکستان

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5  ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے حساس قیمت اشاریہ (SPI)  کی بنیاد پر افراط زر میں 0.15 فیصد کمی واقع ہوئی جو گزشتہ چار ہفتوں میں چوتھی کمی ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 51 اشیا میں سے 19 (37.25 فیصد) اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 13 (25.50 فیصد) اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19 (37.25 فیصد) اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

کون سی اشیا سستی ہوئیں؟

جن اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ان میں ٹماٹر (14.54 فیصد)، چکن (1.55 فیصد)، گندم کے آٹے کا تھیلا 20 کلو گرام (1.31 فیصد)، مرچ پاؤڈر نیشنل 200 گرام پیکٹ ہر ایک (1.30 فیصد)، ہائی اسپیڈ ڈیزل (1.30 فیصد) 1.23 فیصد، پٹرول سپر (0.68 فیصد)، دال مسور (0.59 فیصد)، چینی (0.54 فیصد)، دال ماش (0.49 فیصد)، کوکنگ آئل ڈالڈا یا اس سے ملتے جلتے برانڈ (ایس این)، 5 لیٹر ٹن ہر ایک (0.41 فیصد) ، چاول اری-6/9 (0.29 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.08 فیصد) اور سادہ روٹی (0.03 فیصد) شامل ہیں۔

کن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

زیر جائزہ مدت کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پیاز (3.83 فیصد)، دال چنا (1.65 فیصد)، لہسن (1.38 فیصد)، ایل پی جی (0.9 فیصد)، پکی دال (0.70 فیصد)، گائے کا گوشت (0.70 فیصد)، انڈے (0.54 فیصد)، آلو (0.50 فیصد)، چاول کی باسمتی ٹوٹی ہوئی (0.34 فیصد)، کیلے (0.22 فیصد)، دال مونگ (0.17 فیصد) اور دودھ تازہ (0.17 فیصد) شامل ہیں۔

سال بھر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟

ادارہ شماریات کے مطابق اگر پورے سال کا جائزہ لیا جائے تو مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن پھر بھی وہ گزشتہ 3 برس کےمقابلے میں کم ترین سطح ہے۔

سال بہ سال کی بنیاد پر ہفتہ وار افراط زر میں 14.07 فیصد اضافہ ہوا جو 3 سال کی کم ترین سطح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان