کرسٹیانو رونالڈو 900 گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دُنیا کے  مشہور ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز نیشنل لیگ (یوای ایف ایز) کے میچ کے دوران کروشیا کے خلاف اپنے کیریئر کا 900 واں گول اسکور کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے اگلا ہدف 1000 گول مقرر کر دیا۔

مزید پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کروشیا کے خلاف میچ کے دوران 34 ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے گول داغ کر ایک نئی تاریخ رقم کی، یوں رونالڈو فٹبال کے میدان میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو ہمیشہ ہی اپنے ملک اور ٹیم کی توقعات پر پورا اترتے رہے ہیں۔ یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز (یو ای ایف ایز) کے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کروشیا کےخلاف میچ کے بعد ایک انٹرویو میں اپنے 900 گول کے ہدف کو پورا کرنے سے متعلق بات کی ۔

یہ بھی پڑھیں: ’رونالڈو کا کوئی مقابلہ نہیں‘ گولڈن بٹن حاصل کرنے پر صارفین کے تبصرے

انٹرویوں کے دوران رونالڈو نے کہاکہ ’میرے لیے اپنے کیرئیر میں 900 گول اسکور کا ہندسہ پورا کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے اس ہدف تک پہنچنے کے لیے میں ایک طویل عرصے سے محنت کر رہا تھا، میں جانتا تھا کہ جب تک میں کھیلتا رہوں گا میں اپنے ہدف تر پہنچنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جب اپنا 900 واں گول اسکور کیا تو وہ جذباتی ہو گئے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر جشن منایا اور اس لمحے کو اپنے ساتھیوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو اور میسی 20 سال بعد ’گولڈن بال‘ کی دوڑ سے باہر

انہوں نے اس کامیابی کے پیچھے اپنی سخت محنت کو کریڈٹ دیا اور کہا کہ 900 گول اسکور کرنا صرف ایک سنگ میل ہی نہیں ہے بلکہ یہ دن رات کی لگن اور محنت کا ثبوت ہے۔

سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر بھی رونالڈو نے اپنے 108 ملین فالوورز کے ساتھ اپنی اس خوشی کو شیئر کیا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران اپنے مداحوں سے ملنے والی ستائش اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے یہ خواب دیکھا تھا اور اب میرے مزید بھی خواب ہیں‘۔

کرسٹینارونالڈو، جو اب اپنے حریف لیونل میسی پر 58 گول کی برتری رکھتے ہیں، نے کیریئر میں 1000 گول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں صحت مند رہا تو 1000 گول کرنا میرا اگلا ہدف ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp