پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے کپتانوں کو تبدیل کرنے کا سوچ رہا ہے، اور اس بار قرعہ فال وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے نام نکلنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ون ڈے کپ میں بابر اعظم کا کپتانی نہ کرنا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ایک روزہ اور ٹی20 کے کپتان نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں شاہین آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے کی آفر، سابق کپتان نے کیا کہا؟
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے آسٹریلیا دورے کے لیے بابر اعظم کی جگہ نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے، اور اس سلسلے میں ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بورڈ آفیشلز سے بات بھی کرچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان تینوں فارمیٹ کی کپتانی کے لیے فیورٹ ہیں، اور مستقبل قریب میں تینوں فارمیٹ کے کپتان ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک روزہ ورلڈ کپ سے لے کر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، اس دوران کپتانوں کی تبدیلی بھی ہوتی رہی، تاہم کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں؟ پی سی بی کا موقف آ گیا
محسن نقوی نے جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تو انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو بہتری کی جانب گامزن کریں گے، لیکن حال ہی میں بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔