پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 34 پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس جمعہ کو 0.04 فیصد کی معمولی مثبت تبدیلی کے ساتھ 34.38 پوائنٹس کے اضافے کے بعد گزشتہ کاروباری روز کے 78863.34 پوائنٹس کے مقابلے میں 78897.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے دن مندی کے رحجان کا شکار

جمعرات کے 77 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 958 حصص کے مقابلے میں جمعہ کو دن کے آغاز میں ہی مجموعی طور پر 74 کروڑ 30 لاکھ 72 ہزار 57 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ حصص کی قیمت گزشتہ کاروباری روز کے 14 ارب 28 کروڑ 70 لاکھ روپے کے مقابلے میں 12 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 444 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 201 کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 58 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ گئی، پاکستان کے لیے خوشخبری

3 سرفہرست کاروباری کمپنیوں میں ورلڈکال ٹیلی کام کے حصص کی قیمت 1.42 روپے فی حصص، پیس (پاک) لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 98 ،708، 985 حصص کے ساتھ 6.14 روپے اور کوہ نور اسپننگ کے حصص کی قیمت 46 ،705 ،713 حصص کے ساتھ 9.52 روپے فی حصص رہی ہے۔

ہالمارک کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 98.21 روپے اضافے سے 1080.33 روپے جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ 82.50 روپے اضافے کے ساتھ 6997.50 روپے پر بند ہوئے۔

یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 17300.00 روپے اور فرسٹ امروز مداربا 17.22 روپے کی کمی سے 155.78 روپے پر بند ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp