نائب وزیراعظم کی شبانہ محمود کو تقرری پر مبارکباد

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے لارڈ چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر شبانہ محمود کو مبارکباد دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے برطانیہ کی لارڈ چانسلر اور سیکریٹری آف اسٹیٹ فار جسٹس شبانہ محمود سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں لارڈ چانسلر کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی وزیر برائے انصاف شبانہ محمود کون ہیں؟

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شبانہ محمود سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ وہ لارڈ چانسلر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم خاتون ہیں، ان کی کامیابی تمام مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔

اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں 1.7 ملین برطانوی پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ لارڈ چانسلر شبانہ محمود کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟

دونوں رہنماؤں نے  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے ارادے کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم  نے لارڈ چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

لارڈ چانسلرنے تہنیتی پیغام پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم کی اس بات سے اتفاق کیا کہ اس بات سے اتفاق کیا کہ متحرک برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp