شہباز شریف کی کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیرس میں پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہمت اور عزم پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی جھنڈا لہراتے ہوئے حیدر علی کی تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی حیدر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدرعلی نے پیرا لمپکس ڈسکس تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا ہے جبکہ ازبکستان کے اتھلیٹ نے گولڈ اور کینیڈا کے اتھلیٹ نے سلور میڈل جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیرا لمپکس: پاکستان کےحیدر علی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب

جمعہ کو پیرا لمپکس مقابلوں میں ڈسکس تھرو کے فائنل مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی نے  52.54 میٹر طویل تھرو پھینک کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تاہم ازبکستان کے اتھلیٹ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہو گئے، حیدرعلی نے ابتدائی 2 راؤنڈ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp