اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کا مقام تبدیل ہونے کے بعد سامان نئی جگہ لے جانے سے روکنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور پولیس میں تکرار ہوئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ اب سنگجانی کے بجائے سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہوگا۔
اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی جلسے کے سامان کی گاڑیاں نئی لوکیشن پر جانے سے روک رہی یے اور تھانے لے جانے پر اصرار کررہی ہے،تحریک انصاف کے رہنمااسد قیصر کی پولیس اہلکاروں سے تکرار pic.twitter.com/GuOqN34tPD
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) September 6, 2024
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل
جلسے کا مقام تبدیل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما سامان نئی جگہ شفٹ کررہے تھے تو اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے انہیں روک لیا، اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے اہلکار کو تلخ لہجے میں کہاکہ کیا یہاں پر کوئی قانون بھی ہے۔
سینیئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو تعارف بھی کرواتے رہے کہ میں سابق اسپیکر ہوں اور ہم یہ سامان جلسہ گاہ میں لے کر جارہے ہیں، اگر آپ کو کوئی شک ہے تو اپنا اہلکار ہمارے ساتھ بھیج کر تسلی کرلیں مگر پولیس اہلکار نے کی ایک نہ سنی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی جلسہ: ریڈ زون سیل، ’آج نکلنا ہوگا‘، عمران خان
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ 8 ستمبر کو سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں ہوگا، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔