کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کے قبضے سے چاندی کے زیورات و انجیکشنز برآمد

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کسٹمز کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ایک پاکستانی مسافر کے قبضے سے 595 تولہ چاندی کے زیورات اور انجیکشنز برآمد کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 187 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

ترجمان کسٹمز کے مطابق ترکی سے براستہ دوحا پاکستان پہنچنے والی قطر ایئرویز کی پرواز  QR 604  سے اترنے والا عبدالرؤف سانگی  نامی مسافر انٹرنیشنل ارائیول ہال سے گرین چینل کے راستے باہر جا رہا تھا  کہ اسے کسٹم افسر نے شک کی بنیاد پر روک لیا۔

اس کے سامان کے بارے میں استفسار پر اس نے کہا کہ سامان میں کوئی ممنوعہ شئے یا قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیا موجود نہیں ہیں۔ جواب سے غیر مطمئن ہونے پر مسافر کو اپنا سامان ایگزامینیشن کاؤنٹر پر لے جانے کا کہا گیا اور اس کے سامان کی اسکینگ کی گئی جبکہ مسافر کی سرچ روم لے جا کر جامہ تلاشی بھی لی گئی۔

تلاشی کے نتیجے میں مسافر کے پاس سے 595 تولہ تقریبا (7 کلو) چاندی سے بنے ہوئے زیورات اور 22 انجیکشنز برآمد کرلیے گئے جن کی کل مالیت 18 لاکھ روپے ہے۔

مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور  مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے اس سے تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی: ممنوعہ انجیکشن کی فیکٹری پر چھاپہ، 60 لاکھ روپے کا مال ضبط

 ایڈیشنل کلکٹرJIAP  محمد فیصل خان نے اس کامیابی پر افسران اور عملے کو شاباشی دیتے ہوئے اسی طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کرتے  رہنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp