سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں انگلینڈ کے ہمراہ ہوں گے

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں انگلینڈ کے بولنگ کوچ رہیں گے اور اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنی ٹیم ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

42 سالہ سابق کھلاڑی جیمز اینڈرسن انگلینڈ ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ باؤلر مینٹور اپنے کام جاری رکھیں ہوئے ہیں، اور کوچنگ کے بارے میں بھی سیکھ رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا ہے کہ ان 2 سیریز کے بعد وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان سے باہر ہونے کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ وہ سردیوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔ کوچنگ کے حوالے سے جاننے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بھی معلوم کر رہے ہیں کہ آیا وہ مستقبل میں کوچنگ کو لے کر چل سکتے ہیں یا نہیں۔

خیال رہے جیمز اینڈرسن نے رواں برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ابھی وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے تیز گیند باز بن گئے

اینڈرسن نے اپنا 188واں اور آخری 5روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا اور قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے پر رضامندی ظاہر کی۔ وہ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت  محنت کررہے ہیں اور اپنی قومی ٹیم کی بولنگ کو مزید بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp