انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے تیز گیند باز بن گئے

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دھرم شالہ میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے بھارتی کھلاڑی کلدیپ کو آؤٹ کرکے نئی تاریخ رقم کردی، اور ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے تیز گیند باز بن گئے۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5ویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔ جیمز اینڈرسن 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولرہیں۔

21 سال قبل2003  میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے جیمز اینڈرسن 187 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

جیمز انیڈرسن نے 26.52 کی اوسط اور 56.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 700 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ ان کے نام پر 32 پانچ وکٹیں اور 3 دس وکٹیں ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز میں ان کا تیسرا نمبر ہے، اس سے پہلے دونوں اسپنرز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کے سابق اسپنرز متیھا مرلی دھرن  800 جبکہ آسٹریلیا کے شین وارن 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور