ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل سیلینا گومز کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز صرف 32سال کی عُمر میں دُنیا کے ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ وہ اس وقت سوشل میڈیا اینفلوئنسر، اداکارہ اور گلوکارہ سمیت ایک میک اپ برانڈ کی مالک ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی 32 سالہ سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرز ہے۔ وہ بطورِ سرمایہ کار اور انٹراپرینیور معاشی میدان میں ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے امریکا کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سلینا گومز نے سوشل میڈیا سے بریک لے لی، کیا پھر سے کیریئر بدل رہی ہیں؟

سیلینا گومز اپنے بیوٹی برانڈ ’ریر بیوٹی‘ کی بدولت ارب پتی بنی ہیں، اداکارہ اور گلوکارہ کی نایاب خوبصورتی کے میک اپ برانڈ نے انہیں ملک کی سب سے کم عمر ارب پتی خواتین میں سے ایک بنا دیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ’دی اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ‘ کی اداکارہ کی مالی حیثیت ان کے میک اپ برانڈ کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کے پلیٹ فارم ’ونڈر مائنڈ‘ میں ان کی شمولیت اور انسٹاگرام کی شراکت سمیت مختلف برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ سے ہونے والی کمائی پر مبنی ہے۔

انسٹاگرام پر 424 ملین فالورز کے ساتھ سیلینا گومز پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخصیت ہیں، اس سے پہلے 2فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو (638 ملین) اور لیونل میسی (504 ملین) کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے معافی مانگ لی

واضح رہے سیلینا گومز کو اپنے بیوٹی برانڈ کے لیے مزید سرمایہ کاروں کی تلاش ہے، جس کی ممکنہ قیمت 2بلین ڈالر ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، وہ اپنی میوزک رائلٹی کے علاوہ فی سیزن 6 ملین ڈالر کماتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟