8 ستمبر: ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر، یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے۔

1965کی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب پاک بحریہ نے بھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ کیا۔ آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان نے حصہ لیا، صرف 4 منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بنادیا گیا۔ 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کردیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا، صدر آصف زرداری

پاک بحریہ کا دب دبا آج بھی دشمن نہیں بھلا پایا۔ پاک بحریہ کی کامیابیوں کی داستانیں یوں تو بہت طویل ہیں مگر65 کی جنگ میں سمندری حدود کی حفاظت اور بھارتی بحریہ کو اس کے اپنے ساحلوں تک محدود رکھنا اس قدر بڑے کام تھے جس پر پورے ملکی دفاع کا دارومدار تھا۔

پاک بحریہ نے 1965کی جنگ کے آغاز پر ہی بھارتی نیوی کو دوارکا کے مقام پر دبوچ لیا، جس پر دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، یہ پاکستان کی قومی اور عسکری تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والا ایک عظیم واقعہ ہے۔ آپریشن میں ایک جانب تو بھارت کا کراچی پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تو دوسری جانب 2 بھارتی افسر اور 13 سیلزر ہلاک ہوئے۔ رن وے کو بھی مکمل طور پر تباہ اور انفراسٹرکچر کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا تھا۔

پاکستان نیوی نے مارچ 2019 میں بھارتی آبدوز کے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹارگٹ لاک کرلیا اور تنبیہ کرکے پاکستانی حدود سے نکلنے جانے پر مجبور کردیا، دشمن کے لیے خوف کی علامت پاک بحریہ آج بھی بحری خطوں میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپین میں غیر دستاویزی تارکین وطن پاکستانیوں کو قانونی حیثیت ملنے کا امکان

24 نومبر احتجاج: تمام رکاوٹیں پار کرکے ڈی چوک پہنچنے کا عزم، اس بار واپسی نہیں ہوگی، پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی

بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی آر کٹ گئی، پی ٹی آئی کا احتجاج منسوخ ہوسکتا ہے؟

پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی، وزیراعلیٰ پنجاب

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی عربی اور چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں؟

ویڈیو

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی عربی اور چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں؟

پی ٹی آئی کے زوال میں بشریٰ بی بی کا مبینہ کردار، پاراچنار کا المناک واقعہ

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ ہی خراب کر دیا ہے۔ عمران خان کی آخری کال

کالم / تجزیہ

بشریٰ بی بی، عمران خان کی کیسی قائمقام ثابت ہورہی ہیں؟

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان کیوں دیا؟

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر عوامی ردعمل: حقائق کیا کہتے ہیں؟