وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں اسرائیلی تل ابیب کی سڑکوں پر کیوں نکل آئے؟

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے خلاف ہزاروں اسرائیلی تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے جنگ بندی کے حق میں زبردست نعرے بھی لگائے۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین نے نیتن یاہو سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فوری طور پر جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

مزید پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی جنگ امریکی امداد کے بغیر ممکن نہیں، اسرائیلی افسر کا اعتراف

خیال رہے کئی ماہ سے امریکا، قطر اور مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ثالثی کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے 11 ماہ مکمل ہونے پر لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف برطانیہ میں بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی حملوں کے 11 ماہ مکمل ہونے پر لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینیوں سے زبردست اظہار یکجہتی کیا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جزوی طور پر معطل کرنے کا اعلان

مظاہرین نے فلسطینی پرچم کے ہمراہ لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا، احتجاج میں شہریوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ پر حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp