ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے سجے گا۔ پاکستان اور بھارت سمیت ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی روز 3 میچز ہوں گے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ملائیشیا سے کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا روان ماہ 14 ستمبر کو ہوگا جبکہ فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

سابق اولمپیئن اور کپتان طاہر زمان ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپئین رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ اولمپیئن طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ طاہر زمان کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ سے واپس آنے پر ان سے لانگ ٹرم معاہدہ طے کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پہلی بار ہاکی لیگ، حکومت نے اعلان کردیا

رانا مجاہد نے کہا کہ طاہر زمان کے پاس کوچنگ کا اچھا تجربہ موجود ہے جس بنیاد پر ان کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز بھی چاہتے تھے کہ لانگ ٹرم معاہدہ کیا جائے مگر لانگ ٹرم معاہدہ کرنے کے لیے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے جو پی ایچ ایف کے پاس نہیں ہے۔

رانا مجاہد علی کا کہنا تھا کہ نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہے ہیں، نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد پنڈی میں کیا جائے گا، اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی آگے جونیئر ورلڈ کپ کا کوالیفائر راؤنڈ کھیلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp