ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی وارننگ: جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ ہوا تو کارروائی ہوگی

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے سنگجانی اسلام آباد میں جلسہ مقررہ وقت (7 بجے)  رات ختم نہ کیا تو جلسہ منتظمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: شیر افضل مروت آپے سے باہر، کارکن کو مکاّ جڑ دیا

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ این او سی میں تحریک انصاف کو جلسے کا 7 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے، جس میں چند منٹ باقی رہ گئے ہیں، اگر مقررہ وقت پر جلسہ ختم نہ کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

ڈسی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلسہ منتظمین کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ 7 بجے جلسہ ختم کیا جائے، این او سی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جلسہ منتظمین وقت کی پابندی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلا اجازت جلسے پر 3 سال تا 10 سال قید ہوگی، صدر کے دستخط کیساتھ اسمبلی سے منظور بل قانون بن گیا

’7 بجے جلسے پر ریویو کیا جائے گا، اگر جلسہ ختم نہ ہوا تو غیرقانونی ڈکلیئر کیا جائے گا، اگر کوئی جلسے میں دیر سے پہنچ رہا ہے تو ہماری ذمہ داری نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp