پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ نہیں کیا، الزام من گھڑت ہے، بیرسٹر سیف

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے سنگجانی جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پولیس پر پتھراؤ کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین شیلنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی وارننگ: جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ ہوا تو کارروائی ہوگی

اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کو اگر پی ٹی آئی کو دیے گئے وقت کی کوئی فکرہوتی تو پھر انہیں راستےمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہییں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جلسے کا وقت ختم، پولیس حرکت میں آ گئی، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ، صورتحال کشیدہ ہو گئی

بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس پر جعلی اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی  کارکنوں کی جانب سے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا گیا، ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: شیر افضل مروت آپے سے باہر، کارکن کو مکاّ جڑ دیا

بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جلسہ گاہ جانے ہی نہیں دیا، انہیں جلسہ گاہ پہنچنے سے روکا جاتا رہا ہے جو کہ نا انصافی ہے۔تاریخ جعلی حکومت کے اس ظلم اور نا انصافی کو یاد رکھے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اس وقت وفاقی حکومت کی مکمل آلہ کار بنی ہوئی ہے، وہ پی ٹی آئی کارکنوں کو جلسہ میں شامل ہونے سے بار بار روک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلا اجازت جلسے پر 3 سال تا 10 سال قید ہوگی، صدر کے دستخط کیساتھ اسمبلی سے منظور بل قانون بن گیا

ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ سنگجانی جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکن غلط روٹ کا استعمال کر رہے تھے جس پر انہیں روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس جوان زخمی ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی