آئی فون 16 کی لانچنگ قریب آ رہی ہے اور صارفین اس کی خریداری کے لیے بے تاب ہیں لیکن اس بے تابی میں ان کے ذہنوں میں اس نئے ماڈل کی قیمت کا سوال بھی ابھر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 16 کے 10 نئے فیچرز جن کا سب کو انتظار
اچھی خبر یہ ہے کہ نئے ایپل موبائل فونز کی قیمتوں سے متعلق ٹرینڈ فورس نے پیش گوئی کر دی ہے جس کے مطابق آئی فون 16 کے انٹری ماڈل کی ابتدائی قیمت 799 ڈالر توقع کی جا رہی ہے۔ آئی فون 16 پلس کے لیے بھی یہی قیمت توقع کی جا رہی ہے۔ یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ آئی فون16 ، آئی فون 15 پلس سے قریباً ملتا جلتا ہی ہو گا۔
ٹرینڈ فورس نے آئی فون 16 ماڈلز کی قیمتیں کا ایک چارٹ شیئرکیا ہے جس کے مطابق آئی فون 16 (128 جی بی) کی قیمت 799ڈالر
، آئی فون 16 (256 جی بی) کی قیمت 899 ڈالر، آئی فون 16 (512 جی بی) کی قیمت 1,099 ڈالر، آئی فون 16 پلس (128 جی بی) کی قیمت 899 ڈالر، آئی فون 16 پلس (256 جی بی) کی قیمت 999 ڈالر ، آئی فون 16 پلس (512 جی بی) کی قیمت1,199ڈالر، آئی فون 16 پرو (256 جی بی) کی قیمت 1,099 ڈالر، آئی فون 16 پرو (512 جی بی) 1,299ڈالر ہو گی۔
مزید پڑھیں: ایپل کے نئے سافٹ ویئر آئی او ایس 18 میں کیا کیا تبدیل ہوگا؟
اسی طرح آئی فون 16 پرو (1 ٹی بی) کی قیمت 1,499، آئی فون 16 پرو میکس (256 جی بی) 1,199ڈالر، آئی فون 16 پرو میکس (512 جی بی) کی قیمت 1,399ڈالر، آئی فون 16 پرو (1 ٹی بی)کی قیمت 1,599ڈالر بتائی گئی ہے۔
ٹرینڈ فورس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس اپنے بیشتر اور پرانے ماڈل کی ابتدائی قیمت سے مطابقت رکھتے ہیں۔ تاہم آئی فون 16 پرو کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔
مزید پڑھیں: آئی فون 16 کا ’کیپچر بٹن‘ کیسا انقلاب برپا کرے گا؟
ٹرینڈ فورس کے مطابق آئی فون 16 پرو سیریز کے ساتھ آپ اب 999 ڈالر میں 128 جی بی ماڈل کو نہیں خرید سکتے ہیں۔ افواہیں ہیں کہ ایپل آئی فون 16 پرو کے لیے 128 جی بی ورژن کو ختم کر رہا ہے، جس سے 256 جی بی کنفیگریشن نیا بیس ماڈل بن گیا ہے کیوں کہ ایسا ہی کچھ پچھلے سال آئی فون 15 پرو میکس کے ساتھ ہوا تھا۔
دوسرے لفظوں میں، سب سے سستا آئی فون 16 پرو جو آپ حاصل کرسکتے ہیں وہ 256 جی بی ورژن ہے جو آپ کو 1،099 ڈالر میں ملے گا۔