’جدید دور میں بھی رسیوں کی مدد سے تیندوے کو پکڑا جا رہا ہے‘ زخمی تیندوے کو ریسکیو کرنے پر صارفین کے تبصرے

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں زخمی حالت میں بہہ کر آنے والے تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق حویلی کہوٹہ کے صدر مقام کہوٹہ ریسٹ ہاؤس کے قریب نالے میں تیندوا زخمی حالت میں پایا گیا تھا جہاں  محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اسے پکڑلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے جال کی مدد سے تیندوے کو گھنٹوں کی مشقت کے بعد پکڑا۔ جس کے بعد زخمی تیندوے کو وٹرنری اسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد  فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تیندوے کی پچھلی دو ٹانگیں زخمی تھیں۔

تیندوے کو جال سے پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ جدید دور میں بھی وائلڈ لائف کی ٹیم رسیوں کی مدد سے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پاک ویدر نامی پیج نے لکھا کہ کہوٹہ آزاد کشمیر دریا کے کنارے پھنسنے والے زخمی چیتے کو بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لوگوں کی بھیڑ اور شور کے باعث چیتا گھبراتا رہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جدید آلات کے فقدان  کے باوجود رسیوں اور جال کی مدد سے تیندوے کو ریسکیو کرنے پر سپر وائلڈ لائف ٹیم مبارک کی مستحق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp