ملک دشمن عناصر طلبا کو منشیات کے کاروبار میں بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، سید سجیل حیدر

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ ملک کو خصوصاً تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے اولین ترجیح ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں منشیات کی کاشت روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آلوؤں کے اندر چھپائی گئی 5 کلوگرام ہیروئن برآمد

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید سجیل حیدر نے کہا کہ منشیات کی خرید و فروخت اور اسمگلنگ میں بچوں اور خواتین کا استعمال ہونا سماجی، اخلاقی، معاشی اور معاشرتی نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس گناؤنے کھیل میں ناصرف کالج، یونیورسٹی بلکہ اسکول کے طلبا کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں، تعلیم اور روزگار کی غرض سے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان بیرون ملک منشیات لے کر جا رہے ہیں ان کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ سفارتی سطح پر بھی ہمارے تعلقات خراب ہو رہے ہیں، ملک کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:منشیات اسمگلنگ میں ملوث این جی او بے نقاب، سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ 2024 میں اگرانسداد منشیات کے خلاف کیے گئے آپریشن کا جائزہ لیا جائے تو اے این ایف نے چھوٹی بڑی کارروائیوں میں 1 لاکھ 13 ہزار 7 سو 98 کلوگرام منشیات پکڑی ہیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت ساڑھے 6 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 4 سو 6 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں حیرت انگیز طور پر 116 خواتین اور 44 غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں جبکہ ان کارروائیوں کے دوران اے این ایف کے 3 بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

رواں سال اے این ایف کے زیرانتظام 7 ری ہیبیلیٹیشن سینٹر سے 2 ہزار 31 نشے سے متاثرہ افراد کا علاج کیا گیا، جو صحتمند ہو کراچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

سید سجیل حیدر نے مزید بتایا کہ موجودہ سال منشیات کے خلاف عوامی آگاہی مہم کے دوران اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں ساڑھے 5 ہزار آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس 1446 منشیات فروش گرفتار کرکے 344 کلو چرس اور 11920 لیٹر شراب برآمد کی، اسلام آباد پولیس

انہوں نے بتایا کہ 4 اگست کو لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے قریب  سے 88 کلوگرام چرس اور 34 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، اسی طرح 6 اگست کو پشاور خیبر پختونخوا کے نادرن بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران 52 کلوگرام افیون اور 61 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

سید سجیل کا کہنا تھا کہ 10 اگست کو کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 30 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، 15 اگست کو کوئٹہ بلوچستان میں ایک کارروائی کے دوران 24 کلوگرام چرس اور آئس برآمد کی گئی اسی طرح 14 اگست کو حب کے قریب 40 کلو گرام چرس اور 14 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

19 اگست کو سیالکوٹ کے قریب ایک کارروائی کے دوران 10 کلوگرام افیون، 10 کلو گرام چرس اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، اس دوران اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی گئی، اسی طرح 20 اگست کو اسلام آباد کے قریب 14 کلوگرام افیون اور 45 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں: ایک ٹن 74 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ 24 اگست کو چمن کے قریب ایک کارروائی کے دوران 52 کلوگرام ہیروئن اور 51 کلوگرام مارفین برآمد کی گئی، اسی طرح 28 اگست کو گجرانوالہ میں ایک کارروائی کے دوران 49 کلو گرام چرس اور 164 کلو گرام افیون برآمد کی گئی، اسی طرح 4 ستمبر موٹرے ٹول پلازہ کے دوران ایک کارروائی کے دوران 17 کلو گرام افیون اور 13 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

منشیات کی روک تھام اے این ایف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پڑوسی ملک میں تیار کردہ آئس کی ضبطگی میں 12 گنا اضافہ ہوا ہے جو کہ 2017 میں اڑھائی ٹن سے بڑھ کر 2023 میں تقریباً 30 ٹن پہنچ گیا ہے۔

اس صورت حال میں قومی سطح پر منشیات کے خلاف مکمل یکسوئی اور نئے جذبے بھرپور کارروائیاں ناگزیر ہو چکی ہیں، حکومت کی ہدایات کے مطابق منشیات کی روک تھام کے لیے نئی مہم شروع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور

 واضح رہے کہ 5 روز قبل انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد کے دو مشہور تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو منشیات فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم نے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز F-10، F-8 اور E-11 میں واقع ہاسٹلز میں مقیم طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

اے این ایف نے ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟