پاکستان کا منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں پاکستانی نائب مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے اقوام متحدہ میں منعقدہ سائیڈ ایونٹ میں منشیات کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے متحدہ حکمت عملی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے عالمی تعون بڑھانے پر زور دیا۔

 سائیڈ ایونٹ روس، چین، کیوبا، مصر، سنگاپور، پاکستان اور ازبکستان کے مستقل مشنز اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس دوران  پاکستان نے منشیات کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ذمہ داری کے اصول اور سیاسی عزم کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں سب سے زیادہ نشہ کس چیز کا کیا جاتا ہے؟

پاکستان نے منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے کردار کو تسلیم کیا، ادارہ رکن ممالک کو منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام میں مدد دینے کی جامع حکمت عملی کے ساتھ غیر قانونی کاشت پر قابو پانے اور طلب کم کرنے کے اقدامات کرتا ہے۔

سفیر عثمان جدون نے کہا کہ دنیا میں منشیات کا مسئلہ عالمی سطح پر صحت، سلامتی، سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشرتی فلاح پر سنگین اور مستقل اثرات مرتب کر رہا ہے۔

’پاکستان ایک ذمہ دار عالمی برادری کے رکن کی حیثیت سے منشیات کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے قانونی، پالیسی اور انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے رہا ہے‘۔

سفیر عثمان جدون نےکہا کہ حکومت پاکستان منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اور ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسٹمز انٹیلی جنس اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ کے مابین معاہدہ طے

’محدود وسائل اور تکنیکی مسائل کے باوجود پاکستان منشیات کی اسمگلنگ اور  استعمال کے خلاف عملی اقدامات کررہا ہے، پاکستان خطے سے افیون اور مصنوعی منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے میں ایک فرنٹ لائن ریاست کے طور پر کام کر رہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشرے اور دنیا کو غیر قانونی منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں