بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے متعلق علی امین گنڈاپور کی گفتگو پر معافی مانگ لی

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی گفتگو سے جن صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ان سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں کور کمانڈر ہاؤس جانے پر شروع ہونے والی بات شکیل خان کے استعفے تک کیسے پہنچی؟

انہوں نے کہاکہ میں نے علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو سنی نہیں، تاہم شاید انہوں نے جو کہا وہ کسی ایک صحافی سے متعلق ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے لیے مرنا بھی ہے، لڑنا بھی ہے، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کے نازیبا الفاظ پر ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان