پنجاب اسمبلی، اسپیکر ملک احمد خان اشرافیہ پر برس پڑے، لاہور جمخانہ کلب کی ممبر شپ لینے سے انکار

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور جمخانہ کلب کو ماہانہ 417 روپے لیز پر دینے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں گرما گرم بحث ہوئی ہے، اور حکومتی و اپوزیشن ارکان نے اس تنقید کی ہے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اشرافیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے لاہور جمخانہ کلب کی ممبر شپ لینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں لاہور جمخانہ کی لیز کا معاملہ: اسپیکر اسمبلی، وزیرخزانہ اور اراکین حیران

اجلاس میں رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے کہاکہ آج ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، لیکن اشرافیہ اپنا رویہ تبدیل کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بات ایک جمخانہ کی نہیں، پنجاب میں پھیلے جمخانہ کا نظام ہے، جو وسائل پر قابض ہے۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ کھربوں روپے کی جائیداد پر جمخانہ بنائے جارہے ہیں، اگر اس کلاس کو عیاشیاں درکار ہیں تو اپنے خرچ سے کریں، عوام کے خون پسینے کی رقم پر عیاشیاں نہ کی جائیں۔

اسپیکر نے وزیر حکومت مجتبیٰ شجاع الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان ہمیں برابری کا درس دیتاہے۔

انہوں نے کہاکہ امجد جاوید ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ تاوان لینا بنتا ہے، کیونکہ اس زمین کی قیمت اربوں روپے میں ہے۔

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہاکہ پورے پنجاب میں جمخانہ کلب صوبائی کابینہ کی منظوری سے بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ: کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کی منظوری، عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا، وزیراعظم

اسپیکر نے سوال اٹھایا کہ کوئی بھی حکومت ہو وہ کیسے سرکار کی زمین کو ایسے انتہائی سستے داموں کرایہ پر دے سکتی ہے۔ عوام کی زمین پر یہ کیسے کیاجا سکتا ہے کہ 5 ہزار روپے سالانہ کرایہ پر لے کر اس طرح سے ظلم کیا جائے۔ لاہور جمخانہ کلب کے معاملہ پر اسپیشل کمیٹی بنانے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی