حرا خان کو مختصر کپڑوں میں آڈیشن کے لیے بلانے والا ڈائریکٹر کون تھا؟

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حرا خان نے آڈیشن کے لیے ہدایت کار کی جانب سے نامناسب مطالبات کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

حرا خان پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا ہے کہ ڈرما سیریل میں کام حاصل کرنے کے لیے ان کے ساتھ کس طرح کا دھوکا کرنے کی کوشش کی گئی اور وہ اس سے کیسے محفوظ رہیں۔

حرا خان نے بتایا کہ ان کی ایک دوست نے انہیں ایک ہدایت کار کا رابطہ نمبر بتایا اور کہا کہ انہیں ایک ڈرامے کی کاسٹ کے لیے اداکارہ کی ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے مجھے آڈیشن دینے کا مشورہ دیا، مجھے بتایا گیا کہ انہیں ایک نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے۔

حرا خان نے بتایا کہ جب انہوں نے اُن معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ متعلقہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان سے پورٹ فولیو یا ان کے ماضی کے کام کے بارے میں پوچھنے کی بجائے سیدھا آڈیشن کے لیے بلا لیا۔

حرا خان بتاتی ہیں کہ اُن ڈائریکٹر نے ان کے ساتھ ہلکی پھلکی چیٹ کی، شارٹ میسیجز کیے تو میں نے انہیں فون کیا کہ آپ نے میرے کام کے بارے میں پوچھے بغیر ہی تصاویر پر مجھے آڈیشن کے لیے بلا لیا، ایسا کیوں ہے؟

حرا خان بتاتی ہیں کہ اس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ جو پیسے لگاتا ہے ، اس کی ڈیمانڈ ہی یہی ہے کہ آپ رات 11 بجے شارٹ کپڑے پہن کر آڈیشن دینے کے لیے آ جائیں۔

حرا کا کہنا ہے کہ ‘میں نے ان سے کہا کہ میں سہ پہر 3 بجے آڈیشن کے لیے آ سکتی ہوں، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ میں رات 11 بجے پہنچوں اور آڈیشن کے لیے مختصر کپڑے پہنوں۔’

حرا خان کا کہنا ہے کہ اس پر وہ بہت حیران ہوئیں اور یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ اسکرین پر مختصر کپڑے نہیں پہنتی ہیں اور نہ ہی اتنی دیر رات  کو کوئی آڈیشن دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس پر ہدایت کار نے انہیں یقین دلایا کہ صرف پروڈیوسروں اور خود کو دیکھنے کے لیے یہ آڈیشن نجی ہوگا‘۔

حرا بتاتی ہیں کہ انہوں نے اس ڈائریکٹر کے ساتھ ہونے والی چیٹ اپنے سینیئرز کو دکھائی اور انہوں نے بھی اسے دھوکا اور جعلی قرار دیا، تب میں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور بعد میں اس واقعے کو انڈسٹری کے ایک اور ڈائریکٹر کو بھی سنایا، جنہوں نے انہیں بتایا کہ اس طرح کے مطالبات اکثر گھوٹالے اور دھوکہ دہی ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان کی کشیدہ صورتحال، بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا

رمضان کے آخری جمعہ پر بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہ مل سکا

اسلام آباد پولیس کی کارروائی میں ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار

سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور کے شہر قُرح کے آثار، تجارتی اور سماجی رونق کی داستان

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے