’کوئی ہم سا ہو تو سامنے آئے‘: پاکستانی شوٹرز کا کمال، ایک ہی دن میں 3 طلائی سمیت 11 تمغے جیت لیے

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں لانگ رینج شوٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے کمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 3 سونے سمیت 11 تمغے جیت کر دُنیا کے 18  ممالک کے 160 شوٹرز کو مات دے دی۔

برطانوی دارلحکومت لندن کے علاقے ’بسلے رینج ‘ میں منقعدہ لانگ رینج شوٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے مجموعی طور پر 11 تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے ان 11 تمغوں میں 3 گولڈ میڈل بھی شامل ہیں، پاکستانی شوٹرز 4 چاندی اور 4 ہی کانسی کے تمغے بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستانی شوٹرز جنید خٹک اور احمد جاوید کے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ہی پاکستانی شوٹنگ ٹیم مجموعی طور پر ٹاپ 10 میں سے پہلی 3 پوزیشنیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔

ایف ٹی آر کیٹیگری میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم نے متعدد انفرادی ایوارڈز حاصل کیے جس سے ایونٹ میں ان کی موجودگی برقرار رہی۔

چیمپیئن شپ میں 18 ممالک کے 160 شوٹرز نے شرکت کر رکھی تھی، جس میں پاکستان نے 18 شوٹرز پر مشتمل اسکواڈ ہی میدان میں اتارا تھا۔

پاکستانی شوٹرز نے زبردست مقابلہ کیا اور برطانیہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، ان کی کارکردگی کو غیر معمولی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، قومی شوٹرز نے پاکستان کا دُنیا بھر میں نام روشن کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیموتھراپی کے بعد کینسر کی واپسی کا ایک نیا راز بے نقاب

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں، فاطمیون ڈویژن کے کمانڈر کا اعلان

دوسرا ٹیسٹ: ساجد خان کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے  سیریز برابر کرنے کا شاندار موقع

غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت پر پی سی بی کا سخت ایکشن، سابق کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ویڈیو

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے