محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں نصب کیے جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 فکسڈ سرویلنس ریڈارملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے، جبکہ محکمہ 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈار بھی خریدے گا۔ اس کے علاوہ 300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز کی تنصیب ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق ریڈار خیبرپختونخوا کےشہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب کیے جائیں گے، جبکہ 2 بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، گوادر میں لگائے جائیں، اس کے علاوہ لاہور میں ایک ریڈار نصب کیا جائے گا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں پہلے سے ہی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈار اسٹیشن موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ آٹومیٹک ویدر اسٹیشن 105 بلوچستان میں 75، کے پی کے 85، سندھ (بشمول کراچی) اور پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بروقت آگاہی، درست تجزیے کے لیے آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں درجہ حرارت مزید بڑھے گا یا نہیں، محکمہ موسمیات نے کیا پیشگوئی کی ہے؟

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر 14 ارب روپے کی لاگت آئے گی، اور آٹو میٹک ویدر اسٹیشنز سے موسمیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ مزید بہتر انداز میں ہوسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا