اداکارہ ثنا نواز نےسابق شوہر فخر امام پر سنگین الزامات کیوں لگائے؟

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ماڈل و اداکارہ ثنا نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی ہفتوں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان دھمکیوں کے پیچھے ان کے سابق شوہر بھی ہوسکتے ہیں۔

ثنا نواز نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے خود کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ اس معاملے کو کس طرح سلجھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرا خان کو مختصر کپڑوں میں آڈیشن کے لیے بلانے والا ڈائریکٹر کون تھا؟

ثنا نواز نے دعویٰ کیا کہ انہیں سنگین دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ اداکارہ کے مطابق انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکایا جا رہا ہے جب کہ کم سے کم دو بار ان کی گاڑی کا پیچھا بھی کیا گیا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ان کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ انہیں ملنے والی دھمکیوں اور ان کا پیچھا کیے جانے کے معاملے میں کس کا ہاتھ ہے لیکن مذکورہ دھمکیوں سے قبل انہیں ان کے سابق شوہر اور سابق سسر نے دھمکیاں دی تھیں اور ان پر دباؤ ڈالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے کے پیچھے ان کے سابق شوہر اور سابق سسر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ وہ مذکورہ ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں تاکہ ان کا یہ پیغام سب لوگوں تک پہنچے۔ کیونکہ  وہ دوسری اداکاراؤں کی طرح نشانہ نہیں بننا چاہتی، اس لیے وہ اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو علم ہو کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کیوں کیا؟

ثنا نواز کے مطابق ان سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں کے ساتھ مسائل ہو چکے ہیں، ہر بار وہ نشانہ بنتی رہتی ہیں، ان پر ظلم ہوتا رہتا ہے۔ بعض اداکاراؤں کا اسکرین پر بہت بڑا نام ہوتا ہے لیکن ان کے ساتھ بھی ہراسانی جیسے واقعات پیش آتے ہیں اور ان کا حشر بھی خراب ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ثنا نواز نے 2008 میں فخر امام جعفری سے شادی کی تھی، وہ 2بچوں کی ماں ہیں۔ ثنا نواز اور ان کے شوہر فخر جعفری کے درمیان اکتوبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔

طلاق کے بعد ثنا فخر نے اپنے سابق شوہر سے متعلق متعدد بار بات کی اور مبہم انداز میں ان پر تشدد اور دھوکے کے الزامات لگائے تھے لیکن انہوں نے ان پر کبھی سنگین الزامات نہیں لگائے تھے۔

ثنا نواز نے نوے کی دہائی کے دوران پاکستانی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اس نے فلم سنگم میں ڈیبیو کیا اور یہ دل آپ کا ہوا سمیت کئی ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ الف اللہ اور انسان، قیامت، سیپ، ببن خالہ کی بیٹیاں اور دل آویز جیسے ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت