فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کیوں کیا؟

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار فیروز خان کے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کو انسٹاگرام سے ان فالو کردینے کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

فیروز خان نے ایک ماہ بعد ہی ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹادی تھیں۔ تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔ تاہم اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے دوسری اہلیہ کے نکاح کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:فیروز خان کے فنکاروں کے نمبرز لیک کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

اب کچھ مہینوں بعد ہی فیروز نے انسٹاگرام سے اہلیہ زینب کو ان فالو کردیا ہے۔ سوشل میڈیا سمیت مختلف ویب سائٹ پر دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ان فالو کیے جانے کے اسکرین شاٹس بھی وائرل ہو رہے ہیں۔ صارفین کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ کو گزشتہ چند روز کے دوران ہی ان فالو کیا ہے۔

اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ان فالو کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدوں کا رخ ایک بار پھر فیروز خان کی جانب مڑگیا ہے، لیکن تاحال اداکار کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟