ریاض سیزن کے ’بلیوارڈ رن وے‘ میں شمولیت کے لیے 3 ہوائی جہازوں کا زمینی سفر جاری

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض سیزن دنیا کے سب سے بڑے سرمائی تفریحی پروگراموں میں سے ایک ہے، جہاں خصوصی ریسٹورنٹس کے توسط سے دنیا بھر کے انواع و اقسام کے کھانوں سمیت لاتعداد دلچسپ حیرت ناک چیزیں پیش کی جاتی ہیں، یہ سیزن سعودی عرب کے نجدی ورثے سے لے کر اس کی موجودہ ترقی تک کے سفر کا احاطہ کرتا ہے۔

پہلے ریاض سیزن 2023 کے دوران نئے ریاض سیزن کے زون کا اعلان کیا گیا، جسے ’بلیوارڈ رن وے‘ کے نام سے اسٹائل کیا گیا تھا، رواں برس اگست میں، جنرل انٹرٹینمنٹ کے صدر ترکی آل الشیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ زون ریاض سیزن 2024 کا حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض سیزن میں ‘بلیک پنک گرل بینڈ’ کورین گرل پرفارم کریں گی

یہ ’بلیوارڈ رن وے‘گیمنگ ایونٹس اور ہوائی جہاز سے متعلق سنسنی خیز تجربات سمیت بالکل نئے تفریحی افق پیش کرے گا، اسی نئے زون کا حصہ بننے سعودی ایئرلائنز کے گراؤنڈ کیے گئے 3 بوئنگ طیارے اس وقت زمینی راستے سے جدہ سے ریاض منتقل کیے جا رہے ہیں، جہاں انہیں منفرد تفریحی مراکز اور ریسٹورنٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔

خصوصی ٹرکوں کے ذریعے ان طیاروں کو براستہ مدینہ اور قصیم سعودی دارالحکومت منتقل کیا جا رہا ہے، یہ ریاض سیزن میں شامل ہونیوالے سیاحوں کو ایک نئی اور دلچسپ تجرباتی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے، جس میں لوگ طیاروں کے اندر کھانے اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ستمبر 2024 اہم قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں سے عبارت رہے گا

جب سے ان طیاروں کی ریاض منتقلی کا آغاز ہوا ہے، سعودی عرب کے سوشل میڈیا پر ان طیاروں کے حوالے سے بحث زوروں پر ہے، لوگ بڑے شوق اور دلچسپی کے ساتھ ایک دوسرے سے طیاروں کی زمینی سفر کی روداد جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اس منفرد منصوبہ پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سعودی عوام کی اس دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل انٹرٹینمنٹ کے صدر ترکی آل الشیخ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ان طیاروں کی سب سے خوبصورت تصویر یا ویڈیو بنانے والوں کے لیے ایک مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں جیتنے والے کو ایک نئی لگژری کار انعام میں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟