ریاض سیزن کے تیسرے ایڈیشن میں شمالی کوریا کے میوزک گرل بینڈ کی مملکت میں پہلی بار پرفارمنس کے لیے شائقین ٹکٹوں کی فروخت کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جنوبی کوریا کا یہ بلیک پنک نامی گرل بینڈ 20 جنوری 2023 کو ریاض کے مسسول پارک میں اپنی پرفارمنس دکھائے گا۔
کورین سنگرز کا یہ مشہور گروپ 2016 میں اپنے قیام کے بعد عالمی شہرت حاصل کر چکا ہےجو کہ اپنے خاص میوزک سٹائل پاپ، ہپ ہاپ اور ٹریپ کا مکسچر ہے۔
کنسرٹ کے ٹکٹ دو مرحلوں میں جاری ہوں گے، پہلا مرحلہ فین کلب کے ممبر حضرات کے لیے 8 نومبر سے ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں11 نومبرسے عام شائقین کے لیے ٹکٹ جاری ہوں گے۔
ریاض سیزن میں بینڈ کی شرکت اس کے تیسرے ورلڈ ٹور کا حصہ ہے،اس ٹور میں گرل بینڈ منیلا، ابوظہبی، کوالالمپور، جکارتہ، بینکاک اور ہانگ کانگ جیسے شہروں میں پرفارم کرے گا۔
اس کنسرٹ کے لیے شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ کورین گرل بینڈ ان شہروں میں اپنے مداحوں کے لیے بہترین پرفارمنس کرے گا۔
کورین گرل کے ایکٹ کے ساتھ یہ پہلا میوزک گروپ ہے جس کی پانچ میوزک ویڈیوز کے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز ہیں اور اس میوزک بینڈ کے سبسکرائبرز بھی 80 ملین سے زیادہ ہیں۔
ریاض سیزن کا انعقاد شہر کے 15 زون میں کیا جا رہا ہے جہاں متعدد مقامی اور بین الاقوامی تقریبات اور مختلف قسم کے پروگراموں پیش کئے جا رہے ہیں، ان میں کنسرٹ، ڈرامے، تہوار، خوردونوش ےکے سٹالز شامل ہیں۔
تیسرے ریاض سیزن کا آغاز 21 اکتوبرسے ہوا ہے جہاں پر مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے لیے 2 ملین شائقین کی تعداد ریکارڈ ہو چکی ہے۔