کترینہ کیف ہندی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی تھیں، اکشے کمار کا انکشاف

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکشے کمار اور کترینہ کیف ہندی سنیما کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ 2006 سے 2010 تک انہوں نے متعدد ہٹ فلمیں دیں۔ حال ہی میں اکشے کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کترینہ کی اپنے کیریئر سے وابستگی کی تعریف کی ہے۔ اکشے نے کترینہ کے بارے میں بہت سی گفتگو کی، خاص طور پر ان کی کام کے ساتھ گہری وابستگی کی۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کتنے اثاثوں کے مالک؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں

اکشے کمار نے کہا کہ جب کترینہ نے ہندی سنیما میں کام شروع کیا تو وہ ہندی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی تھیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اسے کیسے یقین ہوگیا تھا کہ وہ بڑی ہیروئن بن جائے گی، یہ سمجھنا ناممکن ہے۔ اکشے کمار نے اعتراف کیا کہ میں کترینہ کے عزم کی داد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں؟:اکشے کمار کے پڑوسی رہتک روشن ہر ماہ فلیٹ کا کتنا کرایہ ادا کرتے ہیں؟

اکشے کمار نے کترینہ کیف کی ’تیس مار خان‘ اور ’شیلا کی جوانی‘ پر شاندار پرفارمنس پر ان کی تعریف کی۔ انہیں بیلی ڈانسنگ کے لیے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہفتوں کی مشق کے بعد انہوں نے حیرت انگیز رقص کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی