سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون گاڑی میں بیٹھی ہیں اور وہ پولیس اہلکاروں سے کہتی ہیں کہ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، اس لیے انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے اس پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی اور کہا گیا کہ جب خاتون نے کہا کہ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے تو پولیس نے انہیں ہنستے ہوئے چھوڑ دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تماشا بنانے والوں کو عوام یاد رکھے گی۔
"میں PMLN سے ہوں، مجھے گرفتارنہ کریں! "
اور پولیس نے ہنستے ہوئے چھوڑ دیا!جمہوریت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے!
پاکستان کو تماشا بنانے والوں کو عوام یاد رکھے!#UndeclaredMartialLaw pic.twitter.com/ZHVadOGkuO— PTI (@PTIofficial) September 9, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، مسلم لیگ ن کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوگا۔
ہائے وقت بدلتے دیر نہیں لگتی
جب ان کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا https://t.co/TydJWvHBG8— Ch Adnan Aslamⁱᴾⁱᵃⁿ (@chadnanaslam01) September 9, 2024
تحریک انصاف کے حامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے قانون کو بچوں کا کھیل سمجھ کے رکھا ہوا ہے۔
بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے پاکستان کے قانون کو۔@TeamiPians#لیڈرشپ_ڈٹ_جاو https://t.co/ByoJhqxtcE
— قیدی نمبر 🇵🇰.804۔ⁱᴾⁱᵃⁿ (@pukhtoon_300) September 9, 2024
فریدون خان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اصل میں پاکستان ایک جنگل ہے اور جنگل میں قانون نہیں طاقت ہوتی ہے اور پاکستان اس وقت طاقت کے زور پر چلایا جارہا ہے۔
یہ حال ہے ملک کا۔ اصل میں پاکستان ایک جنگل ہے اور جنگل میں قانون نہیں ہوتی بلکہ طاقت ہوتی ہے۔ اور پاکستان اس وقت طاقت کی زور پر چلایا جارہا ہے
— faridoon Khan (@faridoonKhan20) September 10, 2024
واضح رہے پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر جلسہ کیا تھا اس موقع پر حکومت کی جانب سے کنٹینر لگا کر اسلام آباد کو جگہ جگہ سے بلاک کیا گیا تھا۔ اور آج پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور عامرمغل کی ہدایت پر روڈ بلاک کیا گیا اور پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔