افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے دورِ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 7 ستمبر کی صبح شروع کیا گیا، جو افغانستان کی جانب سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغانستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اطلاعات کے مطابق اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ27 زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا افغان طالبان نے اپنی میڈیا پالیسی دہشت گرد احسان اللہ احسان کو سپرد کر دی ہے؟
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔