پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان رہا، بخیر و عافیت گھر روانہ

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رولنگ اور آئی جی اسلام آباد کے لیے جاری ہدایات کے بعد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو رہا کر دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حراست میں لیے گئے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کو شام 5 بجے رہا کرکے انہیں بخیر و عافیت اپنے گھر کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا، بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اسلام آباد سے گرفتار

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو پیر کی رات پارلیمنٹ لاجز سے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، ان پر پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ عام میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے کیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے اسلام آباد جلسے جلوسوں سے متعلق پاس کیے گئے نئے ایکٹ کی بھی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ خلاف وررزی کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور سیکیورٹی میٹنگ میں تھے اور جیمرز کی وجہ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا، وزیر قانون خیبرپختونخوا

منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار کرنے کے پولیس کے اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبران اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم کس نے دیا؟، تمام گرفتار ممبران اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے، جس کے بعد ابتدائی طور پر بیرسٹر گوہر خان کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے پیر کی رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا تھا، اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کرسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کا آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا حکم

پولیس نے شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خود پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آکر گرفتاری دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے حالات کی طرف نہ جائیں کہ کسی کی ہار جیت نہ ہو۔

ادھر منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آئی جی اسلام  آباد کو پاکستان تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی  رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ یا پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اپوزیشن سے درخواست بھی طلب کرلی ہے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا۔ اسپیکر نے پولیس افسران کو ارکان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کو کہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی