چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد بیئٹی گروپ (Batie Group) نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا ہے، اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ژنجیانگ آئرن برادرز کمپنی لمیٹڈ کی زیر قیادت 4 نمایاں کاروباری اداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد نے 10 ستمبر کو ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

وفد کی سربراہی مسٹر یوآن جیان من (سینیئر ماہر اقتصادیات) نے کی جن کے ساتھ مختلف کاروباری اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایس آئی ایف سی کے عہدیداروں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، سیاحت اور صنعت سمیت ترجیحی شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

وفد کو سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی جانب سے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

چینی تجارتی وفد کو پاکستان میں صنعتی ترقی کی نمایاں خصوصیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفد نے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی اجلاس: وفاقی و صوبائی اسٹیک ہولڈرز کا اہم معاملات پر اتفاق

امید کی جارہی ہے کہ وفد کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس فریم ورک کے تحت جاری مصروفیات کو مزید متحرک کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

امریکی امیگریشن پالیسیوں کا المیہ؛ بیمار بیٹے کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے