ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سولر کمپنی کا صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی آئیکو کے ساؤتھ پیسیفک ریجن کے صدر ایلکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 25-2024 : سولر پینل سے متعلق خام مال کی درآمد پر خصوصی رعایت کا اعلان

اس موقع پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ چینی کمپنی پنجاب میں پہلی سولر پینل بنانے والی فیکٹری لگائے گی، جو اپنی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کرے گی۔

شافع حسین کا کہنا تھا کہ صنعتوں اور گھروں کو مہنگی بجلی سے بچانے کا واحد حل شمسی توانائی کا فروغ ہے،گزشتہ 5 مہینوں میں سولر انرجی کے فروغ کے لیے 21 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی گئی ہے۔

’پنجاب میں کئی کمپنیوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت نے بھی شمسی توانائی کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘

مزید پڑھیں:خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بتایا کہ پنجاب حکومت 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے اور کم آمدنی والے افراد کو مفت یا آسان اقساط پر سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے پنجاب میں سولر پینل ٹیسٹنگ لیب کے قیام اور شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی کو سولرائز کرنے کی خوشخبری بھی سنائی، ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپا کر ہی محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم