ایک سال ہونے کی خوشی، ٹویوٹا کراس کی قیمت میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی بڑی کمی کا اعلان

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹویوٹا پاکستان نے کرولا کراس کی ہائبرڈ اور پیٹرول ورژن گاڑیوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے ، نئی اعلان کردہ قیمتوں میں ساڑھے 8 (8 لاکھ 50 ہزار) لاکھ روپے تک کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرولا کراس میں 1.8 لیٹر ہائبرڈ انجن اور الیکٹرک موٹر کے ساتھ پیٹرول انجن بھی ہے۔ ٹویوٹا کرولا کو 3 ہائبرڈ ویرینٹس میں لانچ کیا گیا تھا اور اگر آپ کچھ پیسے بچانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو کرولا کراس ہائبرڈ  قیمتوں میں بڑی کمی کے ساتھ خریدنی چاہیے۔

ٹویوٹا کمپنی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر صارفین کے لیے بڑی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کرتے ہوئے درج ذیل رعایتی قیمتوں کا جدول جاری کیا ہے۔

ٹویوٹا کمپنی کے اعلان کے مطابق کرولا کراس ایچ وی ہائی ماڈل گاڑی کی پرانی قیمت 9,849,000 روپے تھی، جس کی قیمت میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی ڈسکاؤنٹ آفر کرتے ہوئے کمپنی نے اب اس کی نئی پروموشنل قیمت 8,999,000 روپے مقرر کر دی ہے، اسی طرح کرولا کراس ایچ وی مڈ ماڈل گاڑی کی پرانی قیمت9,399,000 روپے تھی جسے کم کر کے نئی قیمت 8,599,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

کرولا کراس 1.8 ایکس (پیٹرول) ماڈل گاڑی کی پرانی فیکٹری قیمت 8,899,000 روپے تھی ، جس میں وہی 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی ڈسکاؤنٹ آفر کرتے ہوئے کمپنی نے اب اس کی نئی قیمت 7,999,000 روپے مقرر کر دی ہے، اسی طرح کرولا کراس 1.8 (پیٹرول) ماڈل کی گاڑی کی پرانی فیکٹری قیمت 8,199,000 روپے تھی جسے کم کر کے نئی پروموشنل قیمت7,299,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن (آئی ایم سی)  نے ٹویوٹا کرولا کراس  گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروائی تھیں، جن کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ان کے ہائبرڈ ویرینٹس ہونے کی وجہ سے مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ کمپنی کی طرف سے یہ اقدام مسابقتی مارکیٹ اور پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں کرولا کراس کی بکنگ کیسے کی جائے

پاکستان میں کرولا کراس گاڑیاں نقد اور قسطوں پر دستیاب ہیں، نقد اور فوری خریداری کے لیے بکنگ کے لیے مکمل ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ ایک ماہ کی ایڈوانسڈ بکنگ کے لیے صرف 3 لاکھ روپے کی پیشگی ادائیگی کرنا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان