8 سالہ بچے کو خاتون نے نالے میں پھینک دیا، سوگوار والد کا بیان سامنے آگیا

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں 8 سالہ بچہ کے نالے میں ڈوبنےکی اطلاع پر گزشتہ شام ریسکیو 1122 نے آپریشن شروع کیا جسے ہانی کے بہاؤ، نالے میں کچرے اور اندھیرے کے باعث دو بار روکنا پڑا، آج صبح بچے کی لاش نالے سے نکال لی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں پولیس کا موقف ہے کہ 8 سالہ حیدر علی کو ایک خاتون نے نالے میں پھینکا تھا، جن کا دماغی توازن درست نہیں، عینی شاہدین کے مطابق بچہ نالے کے نزدیک کھیل رہا تھا کہ ایک خاتون نے اسے نالے میں پھینک کر فرار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، اندھی گولی سے بچی کی ہلاکت کا واقعہ، مبینہ ملزم جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے

ہلاک ہونیوالے بچے کے والد وسیم کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان صدمہ سے دوچار ہے اور اس وقت کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا نہیں سوچا، کیونکہ عینی شاہدین کے مطابق جس خاتون نے دھکا دیا تھا اس کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق حیدرعلی کے نالے میں ڈوبنے سے متعلق اس کے والد وسیم نے ہی پولیس ہیلپ لائن مددگار 15 پر کال کرکے آگاہ کیا تھا، اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل