جب مقابلہ نت نئے ریکارڈ بنانے کو ہو تو پھر سر پھرے ہر وہ کام کر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو اس سے پہلے نہ کیا گیا ہو۔ ایسا کچھ امریکا کے علاقے ’مادواسکا‘ میں ہوا جب ریکارڈ بنانے کے شوقین افراد نے ایک منجمند جھیل کے ایک بڑے حصہ پر مکمل دائرہ بناتے ہوئے اس بقیہ برف جدا کر دیا اور وہ اس منجمند دائرے کو باآسانی حرکت دینے لگے۔
منجمند جھیل پر دائرہ بنانے والے سر پھروں کا دعویٰ ہے کہ 1,776 فٹ یا 541 میٹر پر محیط برف کا متحرک دائرہ (آئس کیروسل) اب تک بنایا جانا والا سب بڑا شہکار ہے۔ جو ایک عالمی ریکارڈ ہے، اور یہ لوگ کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اب تک یہ برف کا سب سے بڑا کیروسل ہے۔
برف کے اس وسیع دائرے کے وزن کا تخمینہ 146,000 ٹن ہے، اس کی تیاری کے لیے ٹیم کو تقریباً 30 انچ موٹی برف کو کاٹنا پڑا ،جس کی سروے ٹیم نے بڑی محنت سے پیمائش کی تھی تاکہ ایک کامل دائرہ بنایا جا سکے۔
طویل سرد موسم سرما میں تفریح فراہم کرنے کا یہ ایک محنت طلب لیکن پُر لطف طریقہ ہے اور یہ فن لینڈ، مینیسوٹا اور مین جیسی جگہوں پر ایک مقابلے میں بدل گیا ہے۔ یہاں تک کہ ایک ورلڈ آئس کیروسل ایسوسی ایشن بھی قائم ہو چکی ہے۔
10 آؤٹ بورڈ بوٹ انجنوں، فارم کے آلات چلانے والے بڑے پروپیلرز، اور چند پہیوں والی گاڑیوں کے ساتھ اس دیوہیکل ڈسک کو حرکت دینے کے لیے ایک مشکل کوشش کی گئی۔
اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے مینیسوٹا کے چک زیولنگ کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا خاندان مقابلہ کو جاری رکھنے کے لیے اس سے بھی بڑا سرکل بنائیں گے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے لیے ہمیں ایسی جھیل کی شناخت کرنی ہوگی جو کافی بڑی ہو۔
ان کا کہنا تھا مینیسوٹا 10,000 جھیلوں کی سرزمین ہے، اس لیے ہمارے پاس ریکارڈ بنانے کو بہت کچھ ہے۔