ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو شکست دے دی

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بدھ کو پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

جاپان کے خلاف میچ کے پہلے ہی کوارٹر میں پاکستان کے ندیم احمد نے گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلادی تھی مگر دوسرے کوارٹر میں جاپان نے مقابلہ برابر کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم فتح بھول گئی، جنوبی کوریا کے ساتھ بھی میچ برابر

لیکن پاکستان نے پھر واپسی کی اور دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ایک اور گول اسکور کردیا جو پاکستان کی جیت کی ضمانت ثابت ہوا۔

اس سے قبل پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں 2 میچ کھیل چکا ہے۔

8 ستمبر کو ملائشیا کے خلاف میچ کھیلا گیا جو 2-2 سے برابر ہوا جبکہ 9 ستمبر کو جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ ہوا اور وہ بھی 2-2 سے ہی برابر رہا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ہی میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل تھی مگر آخری لمحات میں اپنی برتری کھو دی اور یوں دونوں ہی مقابلے برابر رہے۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘

پاکستان کا ایونٹ میں اگلا میچ 12 ستمبر کو چین کے خلاف ہے جبکہ 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم مقابلہ بھی کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا تھا جس کے دوران 6 ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سیمی فائنلز 16 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ تیسری پوزیشن کا پلے آف میچ اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول

پاکستان بمقابلہ چین – 12 ستمبر

پاکستان بمقابلہ بھارت – 14 ستمبر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان