چارٹر آف پارلیمنٹ، ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دے دی ہے جبکہ قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز پیش کی، انہوں نے کہا کہ جماعتیں اور قیادت اکٹھی بیٹھیں یا نہ بیٹھیں، ارکان کو تو اکٹھے بیٹھنا ہے، کیا ہم پارلیمنٹیرینز چارٹر آف پارلیمنٹ پر دستخط نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کرسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کا آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا حکم

انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید ضرور کریں لیکن یہ تنقید ذاتیات پر مبنی نہیں ہونی چاہیے، اسمبلی میں حزب اختلاف کو بولنے کا زیادہ موقع دیا، میں جو کرسکتا تھا میں نے کیا، اپوزیشن اور حکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کر رولز طے کرلیں، ایک دوسرے پر تنقید کریں مگر احترام کا خیال رکھیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر کل ہی جاری کردیے تھے، کمیٹی آج ہی قائم کرتے ہیں، اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے، جو واقعہ پیش آیا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری، سارجنٹ ایٹ آرمزسمیت 4 سیکیورٹی اہلکارمعطل

قبل ازیں، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار پی ٹی آئی اراکین کے پروڈکشن آرڈرز پر تاحال عملردرآمد نہیں کیا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے