سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ کرنا ہمیں بھی آتا ہے، کسی کے آگے نہیں جھکوں گا، وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سر کٹوا دوں گا لیکن جھکاؤں گا نہیں، اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، جس دن بحیثیت قوم فیصلہ کر لیا، کوئی ہمارا سرکاٹ سکتا ہے نہ غیر آئینی اقدام کر سکتا ہے، پالیسی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی بات کرتے ہو تو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا ہمیں بھی آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کے لیے 2 ہفتے کی ڈیڈلائن دیتا ہوں، علی امین گنڈا پور کا جلسہ عام سے خطاب

بدھ کو پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر للکارتے ہوئے کہا ہے کہ میں آواز بھی اونچی کروں گا اور باہر بھی نکلو گا، تم ہمارے ساتھ زیادتی کر رہے ہو، تم سے جو یہ کرا رہا ہے اس کا نام تم سے ہی اگلواؤں گا، سپرنٹنڈنٹ صاحب! تم کو نام لینا پڑے گا، طوطے کی طرح اگلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پالیسی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ہے، تو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہم بھی کر سکتے ہیں۔ آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں، اسلام آباد میں ہمارے خلاف جہاں ایف آئی آر ہوئیں میں وہاں موجود ہی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:اعلان کرتا ہوں، صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دوں گا، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب میں للکاروں تو میری بات پسند نہیں آتی، اب آواز بھی اونچی کروں گا اور باہر بھی نکلوں گا، میں آپ کو بتا رہا ہوں اور لکھ کر دے رہا ہوں میں نے نیلی وردی والا بندہ دیکھا ہی نہیں، تم میرے ساتھ زیادتی کر رہے ہو جو تم سے یہ کرا رہا ہے اس کا نام تم سے ہی اگلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ صاحب تم کو نام لینا پڑے گا، طوطے کی طرح اگلواؤں گا اور تمہیں نام لینا پڑے گا، ملک میں کوئی شرم، حیا اور لحاظ کچھ بھی نہیں بچا، میری سوچ اور نظریہ کوئی نہیں بدل سکتا، جو میرا نظریہ اور آئین کہتا ہے وہ میں کہتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:15 دن کا وقت دیتا ہوں، وفاقی حکومت میرے ساتھ بات کرے، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ میری سوچ اور میرا نظریہ کبھی کوئی نہیں بدل سکتا، میرے لہجے پر تو میرا کنٹرول ہے لیکن کوئی میری سوچ قید نہیں کر سکتا، جو میرا نظریہ ہے یا جو آئین کہتا ہے، وہ کہوں گا۔

سر کٹوا دوں گا لیکن جھکاؤں گا نہیں، اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، جس دن بحیثیت قوم فیصلہ کر لیا، کوئی ہمارا سرکاٹ سکتا ہے نہ غیر آئینی اقدام کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن ملنا چاہتا ہوں، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام کمزور ہے، اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، جزا و سزا کا منصفانہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے بار بار آئین شکنی کی گئی، 2 قانون، 2 نظام اور 2 پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ سب کے لیے ایک جیسا قانون اور ایک نظام ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا، نہ ہی صوبائی اداروں کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کیا۔ ہم نفرتیں پیدا نہیں کرنا چاہتے، میں نے اپنی بیوی بچوں کو نہیں بتایا کیونکہ اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں اور اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے۔ ہمارے اہداف کچھ اور ہونے چاہییں، لیکن ہم کسی دوسری چیز میں الجھے ہوئے ہیں۔ ہم نے ہر چیز کو سیاسی کر کے اپنی سوچ کو سیاسی کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp