عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے ورانٹ گرفتاری جاری، معاملہ کیا ہے؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے دائرمبینہ جعل سازی اورزمینوں پر قبضے کے مقدمہ میں ضلع بنوں کی مقامی عدالت نے اسپیشل جج سینٹرل 2 اسلام آباد ہمایوں دلاور کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، یہ وہی جج ہیں جنہوں نے اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزا سنائی تھی۔

 جوڈیشل مجشٹریٹ بنوں نے اسی مقدمہ میں جج ہمایوں دلاور کے ساتھ ان کے والد اور بھائی اور رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے والد اور بھائی کے خلاف سرکاری دستاویز میں گڑبڑ کرکے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل تعینات

انہوں نے بتایا کہ ہمایوں دلاور، ان کے والد اور بھائیوں نے بنوں میں اپنی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے غیر قانونی طریقے سے این او سی حاصل کی اور سرکاری دستاویزات میں جعل سازی سے زمینوں پر قبضہ کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعد اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن محمد مصدق عباسی نے مقدمے اور ورانٹ گرفتاری جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں دلاور نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ مل کر بنوں میں ہاؤسنگ سوسائٹی کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو جیل بھیجنے والےجج ہمایوں دلاور کا تبادلہ، اصل وجہ کیا ہے؟

’زیادہ تر شاملات کی زمین پر مشتمل اراضی 1980 میں مقامی عدالت نے ان کے نام کی تھی، اب ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالکان نے دستاویزات میں جعل سازی کرکے مزید زمینوں کو شامل کرلیا ہے، جس پر ان کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔‘

’جج کیخلاف سپریم جوڈیشنل کونسل سے رجوع کریں گے‘

مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جج اور ان کے خاندان کے خلاف کیس کی میرٹ پر تحقیقات کر رہا ہے اور درج مقدمے کے مطابق وہ جعل سازی اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں، صوبائی حکومت معاملے کو سپریم جوڈیشنل کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے ساتھ اٹھائے گی۔

’ سپریم جوڈیشنل کونسل اور اسلام ہائیکورٹ کو بتائیں گے کہ ان کا جج جعلسازی اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟