گلگت بلتستان کی سیر غیرملکی سیاحوں کے لیے خوشگوار تجربہ کیسے ثابت ہوتی ہے؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر ملکی سیاحوں کے گلگت بلتستان اور پاکستان کے حوالے سے تاثرات عمومی طور پر بہت مثبت ہوتے ہیں۔  گلگت بلتستان  سیاحوں کے لیے قدرتی حسن، امن، اور مہمان نوازی کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہے۔

غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کو اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث ’دنیا کا جنت‘ قرار دیتے ہیں۔ یہاں کے بلند و بالا پہاڑ، گلیشیرز، وادیاں اور جھیلیں سیاحوں کے لیے ایک منفرد اور دلکش تجربہ پیش کرتی ہیں۔ کے-ٹو، نانگا پربت اور راکا پوشی جیسے مشہور پہاڑ دنیا بھر سے کوہ پیماؤں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

پاکستانیوں کی مہمان نوازی غیر ملکی سیاحوں کے دل میں خاص جگہ بناتی ہے۔ سیاح اکثر اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ یہاں کے لوگ بے حد دوستانہ تعلق رکھتے ہیں، مددگار اور مہمان نواز ثابت ہوتے ہیں۔ گھریلو ماحول میں دعوتوں اور رہائش کی پیشکشیں، پھر میزبانوں کا دوستانہ رویہ  غیر ملکی سیاحوں کے تجربے کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔

گلگت بلتستان کی منفرد ثقافت، زبانیں، اور روایات بھی سیاحوں کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوتی ہیں۔

یہ علاقہ تاریخی اعتبار سے بھی اہمیت رکھتا ہےجس کی وجہ سے سیاحوں کے لیے تجسس کا باعث بنتا ہے۔

غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان میں  خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں جیسے وہ اپنے ملک، اپنے علاقے بلکہ اپنے گھر میں ہوتے ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ وہ بلا خوف اس محفوظ سیاحتی علاقے کا دورہ کرتے ہیں اور بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔ اور پھر دوسرے سیاحوں کو بھی علاقے کی سیر کے لیے دعوت دیتے ہیں۔

غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کے بارے میں مزید  کیا خیالات رکھتے ہیں، جانیے شیریں کریم کی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp